کراچی؛ مسلح ملزمان نے رکشے میں جاتے باپ بیٹے پر فائرنگ کردی

بظاہر واقعہ ذاتی دشمنی کا معلوم ہوتا ہے، پولیس نے تفتیش شروع کردی

فوٹو: فائل

کراچی:

مسلح ملزمان  نے رکشے میں جانے والے باپ بیٹے کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔

بلال کالونی تھانے کےعلاقے نارتھ کراچی سیکٹرفائیوایم نجی سپراسٹورکے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نے رکشے پرفائرنگ کردی جس کے باعث رکشے میں سوارباپ زخمی ہوگئےجنہیں فوری طورپر عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

زخمی باپ کی شناخت 58 سالہ محمد عالم ولد ریحان بخش اور بیٹے کی شناخت 29 شاہ نور کے نام سے کی گئی۔ پولیس کے مطابق زخمی باپ بیٹا نارتھ کراچی سیکٹڑ فائیوڈی کے رہائشی ہیں اوررکشے میں سوارتھے۔

باپ بیٹا نارتھ کراچی فورکے چورنگی اور پاورہاؤس چورنگی کی جانب سروس روڈ سے گزر کر رہے تھے کہ عقب سے آنے والے نامعلوم مسلح ملزمان نے ان پر فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔  ابتدائی اطلاعات کے مطابق زخمی باپ بیٹا سے کسی قسم کی لوٹ مار نہیں ہوئی ،بظاہر واقعہ ذاتی دشمنی معلوم ہوتاہے، تاہم حتمی طور پرفائرنگ کے واقعے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔

پولیس کے مطابق جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں  اور ارد گرد کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ واقعے کی نوعیت کا علم ہوسکے اورملوث ملزمان کا سراغ لگایا جاسکے ۔

Load Next Story