آٹے کے بڑھتے نرخ، لاہور میں نان بائی ایسوسی ایشن کا روٹی کی قیمت میں اضافے کا مطالبہ
تندور مالکان سرکاری ریٹ پر نان روٹی کی فروخت کو یقینی بنائیں، ضلع انتظامیہ
لاہور:
آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد نان بائی ایسوسی ایشن نے لاہور میں روٹی کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کر دیا۔
نان بائی ایسوسی ایشن کے مطابق روٹی کی قیمت 17روپے کے بجائے 25 روپے مقرر کی جائے، نان کی قیمت 30 روپے ہی رہے گی۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر 120 گرام روٹی کی قیمت 70 روپے اور نان کی قیمت 30 روپے مقرر کی گئی ہے، تندور مالکان سرکاری ریٹ پر نان روٹی کی فروخت کو یقینی بنائیں۔
ڈی سی لاہور کے مطابق مقررہ کردہ ریٹ سے زائد قیمت پر روٹی اور نان فروخت کرنے والوں کو سخت سزائیں دی جائیں گی۔