مراکش کے ویزے کی آڑ میں غیرقانونی طور پر اسپین جانے کا خواہشمند مسافر آف لوڈ

مسافر نے ویزا اور سفری انتظامات کے عوض ایجنٹ کو 18 لاکھ روپے ادا کیے

کراچی:

مراکش کے ویزے کی آڑ میں غیر قانونی طور پر اسپین جانے کے خواہشمند مسافر کو آف لوڈ کر دیا گیا۔

مسافر فرحان کے مطابق مراکش کا بزنس ویزا فواد مقبول نامی ایجنٹ نے فراہم کیا تھا، مسافر نے ویزا اور سفری انتظامات کے عوض ایجنٹ کو 18 لاکھ روپے ادا کیے۔

جانچ کے دوران مراکش کا بزنس ویزا، مسترد شدہ بیلاروس ویزا درخواست، فرحان ٹریڈرز کے لیٹر ہیڈز اور وزٹنگ کارڈز برآمد ہوئے۔

تحقیقات کے دوران غیر قانونی مائیگریشن نیٹ ورک سے وابستہ عثمان سمیت دیگر سہولت کاروں کے ساتھ رابطوں کے شواہد بھی سامنے آئے۔ مسافر کو مزید کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔

Load Next Story