معمر رانا کی نئی ویڈیو نے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیا

ماضی میں معمر رانا عوامی تقریبات اور انٹرویوز کے دوران غیر معمولی کیفیت کے باعث سوشل میڈیا پر زیرِ بحث رہے تھے

پاکستانی فلم اور ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار معمر رانا کی ایک حالیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جہاں صارفین ان کی شخصیت اور انداز میں نظر آنے والی مثبت تبدیلی پر اظہارِ اطمینان کر رہے ہیں۔

ویڈیو میں معمر رانا نہایت پُراعتماد، متوازن اور خوش لباس دکھائی دے رہے ہیں، جس پر مداحوں کی جانب سے مختلف تبصرے سامنے آ رہے ہیں۔

ماضی میں معمر رانا متعدد عوامی تقریبات اور انٹرویوز کے دوران اپنی غیر معمولی کیفیت کے باعث سوشل میڈیا پر زیرِ بحث رہے تھے۔ ان مواقع پر کئی صارفین نے یہ تاثر دیا تھا کہ وہ نشے یا اس کے اثرات کے زیرِ اثر دکھائی دے رہے ہیں، جبکہ شوبز شخصیات اور ان کے چاہنے والوں نے بھی ان کی صحت اور مجموعی حالت پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

اب سامنے آنے والی نئی ویڈیو نے اس تاثر کو کسی حد تک بدل دیا ہے۔ ویڈیو میں معمر رانا نہ صرف پرسکون اور متوازن دکھائی دے رہے ہیں بلکہ ان کی شخصیت بھی پہلے کے مقابلے میں زیادہ توانا محسوس ہو رہی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے حوالے سے مثبت گفتگو کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

Load Next Story