میکسیکو کے ساحل کے قریب 7.3 شدت کا زلزلہ، سونامی الرٹ جاری
میکسیکو کے جنوبی بحرالکاہل کے ساحل کے قریب 7.3 شدت کا طاقتور زلزلہ آیا ہے.
ابتدائی طور پر اس کی شدت 7.4 بتائی گئی تھی، لیکن بعد میں اسے 7.3 کر دیا گیا۔ زلزلے کا مرکز میکسیکو کی ریاست چیاپاس کے ساحل کے قریب، گوئٹے مالا کی سرحد کے نزدیک سمندر میں تھا۔
زلزلے کے بعد میکسیکو اور گوئٹے مالا کے بعض ساحلی علاقوں کے لیے سونامی کا الرٹ جاری کیا گیا، اور لوگوں کو ساحلوں سے دور رہنے کی ہدایت دی گئی۔
جھٹکے گوئٹے مالا، ایل سلواڈور اور میکسیکو کے دیگر علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے، جس کے باعث کئی عمارتیں خالی کرائی گئیں۔ تازہ اطلاعات کے مطابق فوری طور پر بڑے جانی نقصان یا شدید تباہی کی تصدیق نہیں ہوئی.
تاہم حکام نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں جبکہ بعد کے جھٹکے بھی ریکارڈ کیے گئے ہیں۔