پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

حکومت نے 3 دن کیلیے نئی قیمتوں کا اعلان کیا ہے، آئندہ اوگرا کی جانب سے قیمت کا تعین اور ریٹ جاری کیے جائیں گے

فوٹو: فائل

حکومت نے 3 روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا۔

وزارت توانائی کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق حکومت نے  آئندہ 3 کیلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 44 پیسے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 31 روپے پانچ پیسے کا اضافہ کیا ہے۔

وزارت توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی قیمت 316 روپے 15 پیسے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 354 روپے 35 پیسے پر پہنچ گئی۔

نئی قیمتوں پر اطلاق رات 12 بجے سے کل رات تک ہوگا۔

متعلقہ

Load Next Story