وزیر اعظم ٹاسک فورس کی اصلاحات سے کراچی پورٹ، کسٹم اور کنٹینر ٹرمینلز کی کارکردگی میں نمایاں بہتری

کراچی پورٹ ٹرسٹ  پر بندرگاہی کارکردگی بہتر بنانے اور کارگو کلیئرنس تیز کرنے کے اقدامات مکمل

کسٹم ایجنٹس نے کنسائمنٹس کی نقل وحمل آسان بنانے کے لیے تجاویزحکام کو بھیج دیں (فوٹو: فائل)

وزیر اعظم ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات سے کراچی پورٹ، کسٹمز نظام اور کنٹینر ٹرمینلز کی استعداد میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
  
کراچی پورٹ ٹرسٹ  پر بندرگاہی کارکردگی بہتر بنانے اور کارگو کلیئرنس تیز کرنے کے اقدامات مکمل کرلیے گئے، گرین چینل، فیس لیس جی ڈی کلیئرنس، پوسٹ کلیئرنس آڈٹ اور کسٹمز اصلاحات سے کلیئرنس کا نظام مزید مؤثر بنایا گیا ہے۔

کراچی گیٹ وے ٹرمینل لمیٹڈ کی استعداد بڑھانے اور جدید آلات کی تنصیب سے کنٹینر ہینڈلنگ میں بہتری آئی، کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل ،ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینلز اور قاسم انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل کی جدید کاری اور آپریشنل استعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔

بحری شعبے کی ترقی کے لیے وزیراعظم ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات میں این ایل سی سمیت دیگر ادارےاہم  کردار ادا کر رہے ہیں، وزارتِ بحری امور نے پورٹس کی ڈیجیٹلائزیشن، پورٹ کمیونٹی سسٹم ،جدید کارگو اسکینرز اور الیکٹرانک وی بریجز کے نفاذ سے کارگو کلیئرنس مزید مؤثر بنائی۔

قومی ڈریجنگ پلان کے تحت بندرگاہوں کی ڈریجنگ کے اقدامات تیز کیے گئے جبکہ پورٹ قاسم کی ڈریجنگ مکمل کی گئی، کنٹینرز کی بروقت کلیئرنس، پورٹ ڈویل ٹائم میں کمی اور 24 گھنٹے آپریشنز سے درآمدی و برآمدی عمل مزید مؤثر بنایا گیا، بحری اصلاحات سے بندرگاہوں کی استعداد، تجارتی سہولت اور قومی معیشت کو مزید تقویت مل رہی ہے۔

Load Next Story