بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے گردعالمی گھیرا تنگ،امریکا میں اہم کارروائی
بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے گردعالمی سطح پرگھیراتنگ ہوتا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں امریکا میں اہم کارروائی بھی کی گئی ہے۔
امریکا سمیت دیگرممالک میں بھارتی جرائم پیشہ افراد کی گرفتاریوں سے بھارت کا مجرمانہ کردار دنیا کے سامنے آگیا ہے۔
بھارتی جریدے دی ہندو کے مطابق سنگین جرائم میں ملوث بھارتی شہری نتیش کوشل امریکی قانون کی گرفت میں آگیا۔ ایف بی آئی کی کارروائی میں گرفتارہونے والا ملزم مختلف جرائم میں ملوث بھگوان پوریا گروہ کے لیے کام کر رہا تھا۔
دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق بھارتی پنجاب سے شروع ہونے والا جرائم پیشہ گروہ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں اپنی جڑیں مضبوط کر چکا ہے۔ بھارتی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف امریکی سیکیورٹی اداروں کا آپریشن ہارڈ بال کامیابی سے جاری ہے۔
معروف بھارتی صحافی نوویا بال کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کی نااہلی سے بھارتی جرائم پیشہ گروہ سرحدیں پار کر کے دنیا کے لیے خطرہ بن گئے ہیں۔ امریکا میں بھارتی جرائم پیشہ افراد کی حالیہ گرفتاریوں نے ثابت کر دیا ہے کہ امریکا کی بھارتی شہریوں پرعائد سخت ویزا پابندیاں بالکل درست ہیں۔