راولپنڈی؛ بیٹے کو بچانے کیلیے نالہ لئی میں چھلانگ لگانے والے باپ کی لاش برآمد، بیٹا لاپتا

ڈوبنے والے بچے کی تلاش کے لیے ریسکیو کی ٹیمیں تاحال مصروف ہیں

راولپنڈی:

بیٹے کو بچانے کے لیے باپ نے نالہ لئی میں چھلانگ لگادی، تاہم بدقسمتی سے دونوں ڈوب گئے اور بعد ازاں باپ کی لاش برآمد کرلی گئی جب کہ بیٹا تاحال لاپتا ہے۔

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق راولپنڈی کی گلستان کالونی کے قریب نالہ لئی میں 6 سالہ محمد زاہد نالہ لئی میں ڈوب گیا، جسے بچانے کے لیے اس کے 36 سالہ والد میربان خان نے چھلانگ لگا دی۔

حکام کے مطابق ریسکیو ٹیمیں دونوں باپ بیٹا کو تلاش کرتی رہیں، تاہم اس دوران باپ کی لاش نالہ لئی سے مل گئی اور ڈوبنے والا بیٹا تاحال لاپتا ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔

Load Next Story