عمرہ کی آڑ میں یورپ کیلیے ڈنکی: ماں اور نانی کا سہارا لینے والے نوجوان آف لوڈ

نوجوان 55 لاکھ روپے دے لیبیا کے راستے یونان کی ڈنکی لگانے جا رہے تھے، ذرائع ایف آئی اے

عمرہ ادائیگی کی آڑ میں یورپ کے لیے ڈنکی لگانے اور اس کے لیے اپنی ماں اور نانی کا سہارا لینے والے نوجوان پکڑے گئے۔1

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے عمرے کا بہانہ کرکے ڈنکی کے لیے جانے والے 3 مسافروں کو آف لوڈ کردیا۔ تینوں نوجوان عمرہ ویزوں پر سعودی عرب جارہے تھے اور ایف آئی اے سے بچنے کے لیے اپنی ماؤں کے ہمراہ روانہ ہو رہے تھے۔

ایف آئی اے ذرائع نے بتایا کہ ایک نوجوان کے ہمراہ اس کی ماں اور نانی بھی تھیں۔ شک پڑنے پر ایف آئی اے نے نوجوانوں سے تفتیش کی تو وہ ڈنکی کا مان گئے۔ ملزمان فیملیز کے ساتھ سعودی عرب پہنچنے کے بعد وہاں سے یورپ کے لیے نکلنا چاہتے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ نوجوانوں نے 55لاکھ روپے دے کر یورپ کی ڈنکی کا منصوبہ بنایا تھا اور وہ لیبیا کے راستے یونان کی ڈنکی لگانے جارہے تھے۔ ملزمان کو سیالکوٹ ائیرپورٹ سے آف لوڈ کرکے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ملزمان یورپ میں مقیم منڈی بہاالدین سے تعلق رکھنے والے ایک انسانی اسمگلر کے ساتھ رابطے میں تھے۔ تینوں نوجوانوں کو آف لوڈ کیا گیا تو ان کی ماؤں اور نانی نے بھی عمرہ پر جانے سے انکار کردیا۔

Load Next Story