’مجھے تنقید سے فرق نہیں پڑتا‘، نادیہ خان کا ناقدین کو دوٹوک جواب

انہوں نے مزید تنقید کرتے ہوئے بتایا کہ کہانی میں کئی خامیاں موجود ہیں۔

اداکارہ نادیہ خان نے ناقدین کو دوٹوک جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اب تنقید سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

ٹی وی پروگرام ’کیا ڈراما ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے نادیہ خان نے کہا کہ ’’پہلے وائرل ہونا مجھے پریشان کرتا تھا لیکن اب نہیں کرتا، لوگ جو چاہیں کہیں، اب تنقید سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔‘‘

نادیہ خان نے اسی دوران ڈراما ’زنجیریں‘ پر مزید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’کہانی میں کئی خامیاں موجود ہیں، مرکزی کردار ’سربلند‘ کا ’بانو‘ کو تلاش نہ کرنا اور دیگر کرداروں سے لاتعلق رہنا کہانی کو غیر منطقی بناتا ہے۔‘‘

واضح رہے کہ نادیہ خان نے ایک نئے ڈرامے ’زنجیریں‘ پر کچھ روز قبل تنقید کی تھی جس کے بعد وہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں تھیں۔ ساتھ ہی لالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات نے ان پر تنقید بھی کی تھی اور ان کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔

Load Next Story