اردن کا 10 ایرانی میزائلوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ

اردن کا مؤقف ہے کہ وہ اپنی خودمختاری اور فضائی حدود کے تحفظ کے لیے کسی بھی ایسے خطرے کو ناکام بناتا رہے گ

اردن کی وزارت دفاع نے ایران کی جانب سے فائر کیے گئے 10 میزائلوں کے ہوا میں ہی تباہ کردیا ہے.

اردن کی مسلح افواج نے کہا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے ایران سے داغے گئے متعدد میزائلوں کو کامیابی سے تباہ کر دیا۔

مختلف ذرائع میں تعداد مختلف بتائی گئی ہے، جبکہ تازہ ترین رپورٹوں میں 10 ایرانی میزائل مار گرانے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔

اردنی فوج کے مطابق فضائی دفاع نے ایرانی میزائلوں کو اردنی فضائی حدود یا اس کے قریب روک لیا۔ فضائیرروائی میں کوئی جانی نقصان یا مالی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔

میزائلوں کا ملبہ محفوظ طریقے سے ہٹا دیا گیا ہے. ایران نے اس سے قبل دعویٰ کیا تھا کہ اس نے خطے میں امریکی اہداف کے خلاف میزائل حملے کیے ہیں، جبکہ اردن کا مؤقف ہے کہ وہ اپنی خودمختاری اور فضائی حدود کے تحفظ کے لیے کسی بھی ایسے خطرے کو ناکام بناتا رہے گا۔

Load Next Story