پاکستان نے گزشتہ مالی سال کے دوران چین سے 16.2 ارب ڈالر کے قرضے لیے
چین کے علاوہ دیگر بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے بھی پاکستان کو رقوم موصول ہوئی ہیں
گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان نے چین سے 1.7 ارب ڈالر کی ری فنانسنگ سمیت مجموعی طور پر 16.2 ارب ڈالر کے بیرونی قرضے حاصل کیے ہیں۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ میں سرکاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ حکومت کو گزشتہ مالی سال کے دوران غیر ملکی قرضوں اور گرانٹس کی مد میں 19.92 ارب ڈالر کا ہدف دیا گیا تھا، تاہم ملکی معیشت اس ہدف کو حاصل کرنے میں ناکام رہی۔
پاکستان نے گزشتہ مالی سال چین سے 16.2 ارب ڈالر سمیت اربوں ڈالر کے بیرونی قرضے لیے، تاہم حکومت مقررہ مجموعی ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔
💰
16.2 ارب $
چین سے مجموعی قرضہ لیا
🔄
1.7 ارب $
چین سے ری فنانسنگ حاصل
🎯
19.92 ارب $
غیر ملکی قرضوں کا ہدف
📉
3.72 ارب $
مقررہ ہدف سے شارٹ فال
🏛️
ایشیائی ترقیاتی بینک
ادارے سے بڑا قرضہ ملا
💰
953.74 ملین $
اے ڈی بی سے وصول
📊
سرکاری دستاویزات
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ چین کے علاوہ دیگر بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے بھی پاکستان کو رقوم موصول ہوئی ہیں۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق اس عرصے کے دوران ایشین ڈویلپمنٹ بینک سے 953.74 ملین ڈالر کا قرض لیا گیا جو کہ کسی بھی ایک ادارے سے حاصل کردہ سب سے بڑی رقم ہے۔
Load Next Story