نیشنل سیونگز اسکیموں پر منافع کی شرح کمی کردی گئی
حکومت نے نیشنل سیونگز اسکیموں پر منافع کی شرح میں کمی کردی۔
رپورٹ کے مطابق قومی بچت اسکیم سے متعلق جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ بہبود سیونگز اور پینشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ پر سالانہ منافع 12.96 فیصد کردیا گیا جب کہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر ماہانہ منافع کی شرح 11.52 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر اب ایک لاکھ کی سرمایہ کاری پر ماہانہ 960 روپے منافع ملے گا جب کہ اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ پر پہلے6 ماہ کا منافع 11.2 فیصد اور آخری 6 ماہ کا12.6 فیصد ہوگا۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ شہداء فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ پر بھی سالانہ منافع 12.96 کردیا گیا ہے۔