بشریٰ انصاری کیا واقعی یوٹیوب سے 10 ہزار ڈالرز کما چکی ہیں؟ حقیقت سامنے آگئی

انہوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر ان کی یوٹیوب آمدنی سے متعلق گردش کرنے والی ساری افواہیں غلط ہیں۔

سینئر پاکستانی اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے یوٹیوب چینل سے ہونے والی آمدنی سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں پر وضاحت پیش کر دی۔

مشہور پاکستانی ہوسٹ نادیہ خان کے ساتھ ایک وی لاگ میں گفتگو کرتے ہوئے معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے یہ اعتراف کیا کہ انہوں نے کچھ عرصے پہلے ولاگنگ کا آغاز کیا تھا اور اس حوالے سے جویریہ سعود نے ان کی بہت رہنمائی کی۔

بشریٰ انصاری نے یوٹیوب سے ہونے والی آمدنی پر بھی بات کرتے ہوئے بتایا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے سارے دعوے غلط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’اکثر لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ یوٹیوبرز بہت زیادہ کماتے ہیں جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے، خصوصاً تب جب دیگر پیشہ ورانہ مصروفیات بھی ساتھ ہوں۔‘‘
 

مداحوں نے بھی بشریٰ انصاری کی اس وضاحت اور ایمانداری کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا۔

Load Next Story