پاکستان نے بھارتی جہازوں پر عائد فضائی حدود کی پابندیوں میں 24 اگست تک توسیع کردی
پاکستان سول ایوی ایشن نے پابندی میں توسیع کا نوٹم جاری کردیا
پاکستان نے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی۔
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے حکومت کی منظوری کے بعد اس حوالے سے نیا نوٹم (NOTAM) جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق بھارتی رجسٹرڈ یا بھارت سے منسلک طیاروں کو پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
نوٹم کے مطابق یہ پابندی 24 اگست 2026 تک مؤثر رہے گی جبکہ اس مدت کے دوران تمام بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود بدستور بند رہیں گی۔
واضح رہے کہ پاکستان نے 23 اپریل 2025 سے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر رکھی ہیں جس میں اب مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔