کراچی، عزیز آباد میں شہر کی سب سے بڑی گٹکا فیکٹری پر چھاپہ، مرکزی ملزم گرفتار

سامان کی مالیت اور کارروائی کی مزید تفصیلات تفتیش مکمل ہونے کے بعد سامنے آنے کا امکان ہے

کراچی:

شہر قائد میں وفاقی سول حساس ادارے نے عزیز آباد میں کارروائی کرتے ہوئے شہر کی مبینہ بڑی گٹکا فیکٹری پر چھاپہ مارا جہاں سے بھاری مقدار میں مضرِ صحت گٹکا، ماوا اور لاکھوں روپے مالیت کی چھالیا برآمد کر لی گئی۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ فیکٹری گینگ وار سے وابستہ بدنام زمانہ کارندوں نصیر چوچا اور حاجی ریاست کی سرپرستی میں چلائی جا رہی تھی۔

بتایا جاتا ہے کہ یہ فیکٹری کراچی میں قائم سب سے بڑی گٹکا فیکٹریوں میں شمار ہوتی تھی جہاں تیار ہونے والا گٹکا اور ماوا شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران نصیر چوچا کو زیرِ حراست لے لیا گیا جبکہ مزید افراد کی گرفتاری اور نیٹ ورک کے دیگر کرداروں کی تلاش کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

حکام کی جانب سے برآمد کیے گئے سامان کی مالیت اور کارروائی کی مزید تفصیلات تفتیش مکمل ہونے کے بعد سامنے آنے کا امکان ہے۔

Load Next Story