یمن کی حکومت نے ایرانی طیارے کو صنعا ایئرپورٹ پر لینڈنگ سے روک دیا

ایرانی حکام کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا

یمن کی عالمی سطح پر تسلیم شدہ حکومت نے ایک ایرانی طیارے کو صنعا کے ایئرپورٹ پر اپنی پرواز مکمل کرنے سے روک دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرانسپورٹ کے وزیر محسن العامری نے سرکاری زیر انتظام آل یمن ٹی وی کے بیانات میں کہا کہ حکومت سے مطلوبہ اجازت حاصل کیے بغیر کسی بھی پرواز کو لینڈنگ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا کیونکہ پرواز منظور شدہ سرکاری چینلز اور طریقہ کار سے نہیں گزری۔

اس رپورٹ پر حوثیوں اور ایرانی حکام کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

یہ اقدام یمن میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان سامنے آیا ہے جب حکومت نے پیر کو کہا کہ اس کی افواج نے ایک اور ایرانی طیارے کو اترنے سے روکنے کے لیے صنعا کے ہوائی اڈے کے رن وے پر آپریشن کیا۔

اس کے جواب میں حوثیوں نے سعودی عرب پر حملے کے پیچھے ہونے کا الزام لگایا اور سعودی سرزمین پر میزائل حملے کیے۔

Load Next Story