جے یو آئی (ف) کا وکلا کنونشن، اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا اظہارِ لاتعلقی
اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے جے یو آئی (ف) کے وکلاء کنونشن سے اظہارِ لاتعلقی کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اسلام آباد میں ایک سیاسی جماعت کے لائرز کنونشن سے بار ایسوسی ایشن کا کوئی تعلق نہیں۔
بار ایسوسی ایشن کے مطابق مذکورہ وکلاء کنونشن میں اس کا نہ کوئی کردار ہے اور نہ ہی وہ اس کی تائید یا حمایت کرتی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تاثر دینا درست نہیں کہ اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اس تقریب سے وابستہ ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بیرسٹر قاسم نواز عباسی نے کہا کہ بار ایسوسی ایشن آئین کی بالادستی، عدلیہ کی آزادی اور قانون کی حکمرانی کے اصولوں پر اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتی ہے۔
جمعیت لائر فورم کے زیر اہتمام وکلاء کنونشن کا آغاز
— Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan (@juipakofficial) July 19, 2026
لائیو اسٹریم کےلئے منسلک رہیں
YouTube:https://t.co/QEAPatZYPR
Facebook:https://t.co/BsZxF4MYmQ