لاہور: امریکا سے آئی خاتون اور 3 بچوں کی ہلاکت کے معاملے میں اہم پیشرفت
امریکا اور کینیڈا میں مقیم علینہ کی دو بہنوں کے بیانات ٹیلی فون کے ذریعے قلمبند کیے گئے
ویلنشیا ٹاؤن میں خاتون اور تین بچوں کی ہلاکت کے معاملے میں پولیس نے جاں بحق خاتون علینہ کے اہل خانہ کے ابتدائی بیانات ریکارڈ کر لیے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق امریکہ اور کینیڈا میں مقیم علینہ کی دو بہنوں کے بیانات ٹیلی فون کے ذریعے قلمبند کیے گئے۔ بیانات میں دونوں بہنوں نے علینہ کے ذہنی مرض کی تصدیق کی۔
علینہ کی بہن کے بیان کے مطابق، پاکستان روانگی سے قبل علینہ نے بتایا تھا کہ اس کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے، اسی وجہ سے اس نے اپنی ادویات بھی کم کر دی تھیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ علینہ کی دونوں بہنیں پاکستان پہنچنے پر ان کے دوبارہ بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے۔