فیفا ورلڈکپ: فائنل میں ارجنٹینا کو بدترین شکست، ناپسندیدہ ترین ریکارڈ قائم
ارجنٹینا نے فیفا ورلڈکپ فائنل میں ایک ایسا منفی ریکارڈ اپنے نام کر لیا جو گزشتہ 60 برسوں میں کسی بھی ٹیم کے ساتھ نہیں ہوا تھا۔
تفصیلات کے مطابق میچ کے ابتدائی 90 منٹ کے دوران ارجنٹائن ٹیم حریف کے گول پر ایک بھی شاٹ نہ لگا سکی جس نے شائقین اور ماہرین کو حیران کر دیا۔
اس غیر معمولی اعداد و شمار نے ارجنٹائن کی جارحانہ حکمت عملی پر بھی سوالات کھڑے کر دیے۔
ورلڈ کپ فائنل جیسے بڑے مقابلے میں کسی ٹیم کا مقررہ وقت میں ایک بھی شاٹ نہ لینا انتہائی نایاب واقعہ سمجھا جاتا ہے۔
اس سے قبل گزشتہ چھ دہائیوں میں کوئی بھی فائنل کھیلنے والی ٹیم اس صورتحال سے دوچار نہیں ہوئی تھی۔
Argentina are the first team in the last 60 years without a single shot in the first 90 minutes of a World Cup final. pic.twitter.com/MwdIAnWA9w
— ESPN FC (@ESPNFC) July 19, 2026
اگرچہ ارجنٹینا نے دفاعی انداز اپنایا لیکن حملے میں ناکامی اس کے لیے ایک تاریخی اور غیر خوشگوار ریکارڈ بن گئی۔
واضح رہے کہ 2010 کی فاتح ہسپانوی ٹیم نے اضافی وقت میں گول کرکے 0-1 سے فتح اپنے نام کی۔