مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں نے مسجد سمیت فلسطینی املاک کو آگ لگادی

املاک کو نقصان پہنچا اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا

مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں نے فلسطینیوں کی املاک پر حملہ کیا اور ایک مسجد سمیت گاڑیوں اور گھروں کو آگ لگادی۔

ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ اسرائیلی آباد کاروں نے ہیبرون کے جنوب میں مسافر یطا کے فلسطینی گاؤں الطوانی پر حملہ کر کے گھروں، گاڑیوں اور ایک مسجد کو آگ لگا دی۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق حملے کے دوران اسرائیلی فورسز نے آباد کاروں کو تحفظ فراہم کیا۔اطلاعات کے مطابق جنوبی ہیبرون کے علاقے مسافر یطا کے فلسطینی گاؤں الطوانی میں اسرائیلی آباد کاروں پر الزام ہے کہ انہوں نے حملہ کر کے متعدد گھروں، گاڑیوں اور ایک مسجد کو آگ لگا دی۔

مقامی ذرائع کے مطابق حملے کے دوران املاک کو نقصان پہنچا اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

واضح رہے کہ مغربی کنارے میں حالیہ عرصے کے دوران آباد کاروں کے فلسطینیوں پر تشدد کے متعدد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

Load Next Story