ماں اور تین بچوں کی لاشیں گھر سے ملنے کے کیس میں پیشرفت، سربراہ زیر حراست

پولیس کے مطابق میڈیکل رپورٹ میں چاروں کی موت زہر خوانی کی وجہ سے سامنے آئی ہے

لاہور کے علاقے کاہنہ میں گھر سے ملنے والی ماں اور تین بچوں کی لاشوں کے کیس میں پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کاہنہ کے علاقے میں قائم ایک سوسائٹی سے علینہ نامی خاتون اور تین بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں تھیں جنہیں ضابطے کی کارروائی کے بعد سرد خانے منتقل کردیا گیا تھا۔

آج چاروں میتوں کو لواحقین کے سپرد کردیا گیا ہے، نماز جنازہ کے بعد چاروں کو ماڈل ٹاؤن میں واقع قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق گھر کے سربراہ ناصر ڈوگر کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ میڈیکل رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ چاروں کی موت زہر خوانی کی وجہ سے ہوئیں۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ کاہنہ میں پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

متعلقہ

Load Next Story