کراچی، اورنگی ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار
فوٹو: فائل
شہر قائد میں اورنگی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 6-E میں پولیس اور مبینہ ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔
جوابی کارروائی میں ایک مبینہ ڈاکو زخمی ہوگیا جسے گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
گرفتار ملزم کی شناخت اعزاز کے نام سے ہوئی ہے جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے 9 ایم ایم پستول اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے جبکہ فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔