کراچی: 3 سالہ بچی کے قتل میں گرفتار ملزمان سکینہ اور نادر 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ملیر کورٹ میں قائد آباد میں 3 سالہ کلثوم کے قتل کے مقدمے میں گرفتار ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ لنک کے روبرو پیش کیا گیا

ملیر کورٹ میں لانڈھی قائد آباد میں 3 سالہ کلثوم کے قتل کے مقدمے میں گرفتار ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ لنک کے روبرو پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزمان سکینہ اور نادر کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

عدالت میں پیشی کے موقع پر مقتولہ بچی کے اہلخانہ بھی موجود تھے۔ دوران سماعت ملزم نادر اور ملزمہ سکینہ روتے ہوئے معافیاں مانگتے رہے اور مقتولہ کے والد سے استدعا کی کہ ان سے غلطی ہو گئی، انہیں معاف کر دیا جائے۔

تفتیشی افسر کے مطابق ملزمہ سکینہ مقتولہ بچی کی چچی جبکہ ملزم نادر اس کا بھائی ہے۔ دوران تفتیش دونوں ملزمان نے قتل کا اعتراف کر لیا ہے۔

تفتیشی افسر کے مطابق ملزمہ نے 23 جون کو 3 سالہ بچی کو قتل کیا اور لاش ٹھکانے لگانے کے لیے ملزم نادر کی مدد لی۔ ملزمہ نے لاش آٹے کی بوری میں ڈال کر گھر کے دروازے پر رکھ دی تھی۔

Load Next Story