آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز کی مطالبات تسلیم نہ ہونے پر پمپ بند کرنے کی دھمکی
فائل
آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کے نائب صدر انعام الحق چوہدری نے کہا ہے کہ ایسوسی ایشن کے چیئرمین ہمایوں خان نے آج ملک بھر کے پٹرول پمپ مالکان کو وفاقی دارالحکومت پہنچنے کی کال دی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کال کا مقصد آج 4 بجے ایسوسی ایشن کی وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک سے اہم ملاقات ہے، ہمارے مطالبات بالکل جائز ہیں، پٹرولیم مصنوعات کی روزانہ قیمتوں کا تعین قابل قبول نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پٹرول ڈیلرز کو مارجن میں اضافہ ناگزیر ہے، موجودہ مارجن پر ہمارا معاشی قتل ہے، حکومت کو پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی کے نظام کو سٹریم لائن کرنا ہوگا، اس مارجن پر پٹرول پمپ چلانا ناممکن ہوچکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر آج کی ملاقات نتیجہ خیز نہ ہوئی تو ملک بھر میں پٹرول پمپ بند کردئے جائیں گے، وزیرپٹرولیم سے ملاقات کے بعد اہم پریس کانفرنس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔