ناران: سیاحوں کے جھیل سیف الملوک جانے پر پابندی عائد
پولیس کے مطابق ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی ہدایت پر جھیل روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کیا گیا ہے
مانسہرہ میں ضلعی انتظامیہ نے ناران میں سیاحوں کے جھیل سیف الملوک جانے پر پابندی عائد کر دی۔
پولیس کے مطابق ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی ہدایت پر جھیل روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق تیز بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات کے پیش نظر پابندی عائد کی گئی ہے، جبکہ موسم کی صورتحال بہتر ہونے پر جھیل روڈ کو سیاحوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔