ہری پور: معمولی تنازع پر 2 گروپوں میں تصادم، ایک بھائی قتل دوسرا شدید زخمی
اپنےگھرکےباہر بیٹھنا جرم بن گیا، معمولی تنازعہ پر پنیاں کے علاقے میں 2 گروپوں میں تصادم میں ایک بھائی قتل جب کہ دوسرے کی حالت انتہائی تشویش ہے۔
پولیس نے مبینہ طور پر ملزمان سے رقم لے کر نامزد گرفتار ملزمان کو چھوڑ دیا جس کے خلاف اہل علاقہ نے پولیس کے خلاف شاہراہ ریشم پر سات گھنٹے تک دھرنا دے کر احتجاج کیا۔
عوامی دباؤ پر ڈی پی اوہری پور نے پنیاں پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او سمیت 6 اہلکاروں کو معطل، ایک اہلکار کو کوارٹر گارڈ کردیا اور محکمانہ انکوائری کےاحکامات جاری کردیے۔
ذرائع کے مطابق پنیاں کے علاقہ میں گھر کے باہر بیٹھنے کے تنازع پر شدت اختیار کرنے پر دو گروپوں میں شدید تصادم کے نتیجے میں ایک نوجوان قتل جبکہ دوسرا بھائی شدید زخمی ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق مقتول خاندان سے 10 ہزار روپے رشوت لینے کے الزام میں بشارت اہلکار کو معطل کر کے کوارٹر گارڈ کردیا، احتجاجی مظاہرین سے رات گئے مسلم لیگ ن کےایم این اے بابر نواز خان مذاکرات کےلیے مظاہرین کے پاس پہنچ گئے۔
بعدازں رات گے سات گھنٹوں سے جاری احتجاج پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان مزکرات کامیاب ہونے پر جی ٹی روڈ کلیر کر دیا گیا۔
ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈا پور کے مطابق فرائض میں غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جارہی ہے، قانون سب کےلیے برابر ہے۔