آزاد کشمیر انتخابات میں حمایت کیلیے مسلم لیگ ن کا ایم کیو ایم سے رابطے کا فیصلہ

خواجہ سعد رفیق کی قیادت میں وفد آج ایم کیو ایم کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کرے گا

اسلام آباد:

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ایم کیو ایم سے آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں حمایت کے لیے رابطے کا فیصلہ کر لیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئیر رہنما خواجہ سعد رفیق کی قیادت میں وفد آج ایم کیو ایم کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کرے گا۔

مسلم لیگ (ن) کا وفد آج شام پانچ بجے پارلیمنٹ لاجز میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی رہائش گا پر ملاقات کے لیے آئے گا۔

ملاقات میں مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم کے دیگر راہنما بھی شریک ہوں گے۔

متعلقہ

Load Next Story