آئی فون کی 20 ویں سالگرہ، اہم معلومات لیک
(مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی تصویر)
ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون کی 20 ویں سالگرہ آئندہ سال منائی جائے گی اور نئی اطلاعات کے مطابق کمپنی اس موقع پر اپنی آئی فون پرو سیریز کو بڑے ڈیزائن کے ساتھ متعارف کرانے کی تیاری کر رہی ہے۔ لیکس کے مطابق نئے ماڈلز کو آئی فون 20 کے نام سے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
معروف ٹِپسٹر ڈیجیٹل چیٹ اسٹیشن کا دعویٰ ہے کہ ایپل 6.96 انچ ڈسپلے کی آزمائش کر رہا ہے جو ممکنہ طور پر آئی فون 20 پرو میکس میں دیا جائے گا۔
اگرچہ یہ موجودہ ماڈل کے مقابلے میں معمولی بڑا ہوگا۔ تاہم، اس کا اسپیکٹ ریشو برقرار رکھا جائے گا تاکہ فون ہاتھ میں پکڑنے میں پہلے جیسا آرام دہ رہے۔
رپورٹس کے مطابق آئی فون 20 پرو سیریز ایج ٹو ایج کروڈ ڈسپلے، سالڈ اسٹیٹ بٹن اور انڈر ڈسپلے فیس آئی ڈی جیسی نئی ٹیکنالوجیز شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ لیکس میں یہ بھی بتایا کہ نئے آئی فونز میں اطراف پر بہتر سیرامک شیلڈ پروٹیکشن، 6000 ایم اے ایچ تک کی بڑی بیٹری اور ریورس وائرلیس چارجنگ جیسے فیچرز بھی متعارف کرائے جا سکتے ہیں۔
تاہم، ایپل نے ان دعوؤں یا آئندہ آئی فون ماڈلز کے بارے میں تاحال کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے، اس لیے یہ تمام معلومات فی الحال لیکس اور غیر مصدقہ رپورٹس پر مبنی ہیں۔