ٹرمپ انتظامیہ نے مزید جنگ کے لیے کانگریس سے 87 ارب ڈالر کے فنڈز مانگ لیے
ایران کے ساتھ جاری فوجی کشیدگی کے باعث امریکی دفاعی اخراجات میں غیرمعمولی اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے آئندہ مرحلے کی کارروائیوں اور دفاعی ضروریات کے لیے کانگریس سے تقریباً 87 ارب ڈالر کے اضافی فنڈز کی درخواست کر دی ہے۔
امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے سینیٹ کی فنڈز مختص کرنے والی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایران کے ساتھ جاری فوجی آپریشنز پر اب تک 37.5 ارب ڈالر خرچ ہو چکے ہیں۔ ان کے بقول اس رقم میں 30 ستمبر تک متوقع اخراجات بھی شامل ہیں۔
Hegseth is interrupted by a second, third, and fourth round of protesters in quick succession pic.twitter.com/fNGnZU1OuN
— Aaron Rupar (@atrupar) July 21, 2026
پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا تھا کہ موجودہ عالمی حالات میں دفاعی بجٹ میں کمی نہیں بلکہ امریکی فوج کی استعداد بڑھانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مطلوبہ فنڈنگ فراہم نہ کی گئی تو امریکا کو سنگین سکیورٹی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
وزیرِ دفاع نے خفیہ سکیورٹی بریفنگ کے بعد سینیٹ کی بجٹ کمیٹی کے سامنے اضافی فنڈز کی باضابطہ درخواست پیش کی جس میں پینٹاگون کی مالی ضروریات اور عالمی سطح پر درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے مکمل بجٹ کی اہمیت پر زور دیا گیا۔