معروف عالمی جریدہ پاکستان کی سول و عسکری قیادت کے شاندار ثالثی کردار کا معترف

پاکستان مدبرانہ قیادت اور مؤثر سفارتکاری کے باعث عالمی افق پرایک نئی قوت بن کر ابھرا ہے، عالمی جریدہ

اسلام آباد:

ایران امریکا جنگ بندی سمیت عالمی تنازعات کے خاتمہ کیلئے دنیا کی نظریں ایک بار پھرپاکستان پر جمی ہوئی ہیں عالمی جریدہ فارن افئیر نے ایران امریکا تباہ کن جنگ کے خاتمہ پرپاکستان کوامن کا ضامن اورجنگ کا فاتح قرار دے دیا

عالمی جریدہ فارن افئیرکے مطابق پاکستان نے ایران امریکاجنگ جیت لی ہے اورایک بڑی عالمی طاقت کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے

فارن افئیر کے مطابق 7 اپریل کو امریکی ڈیڈ لائن کے خاتمہ کےآخری لمحہ میں فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کی کال نے تباہ کن صورتحال کو ٹال دیا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ٹرمپ اورایران کی قیادت پر زور دینے کی وجہ سے چند ہی گھنٹوں میں جنگ روک دی گئی۔

خطرناک بحران کے دوران پاکستان نے وہ کر دکھایا جو چین،فرانس، جرمنی، بھارت، برطانیہ اور جیسی طاقتیں بھی نہ کر سکیں، امریکہ مہنگی جنگوں سے خود کو دوررکھنا چاہتا ہے تو اس کے پاس پاکستان سمیت نئی طاقتوں کیساتھ قریبی تعلقات کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔

عالمی جریدے کے مطابق پاکستان مدبرانہ قیادت اور مؤثر سفارتکاری کے باعث عالمی افق پرایک نئی قوت بن کر ابھرا ہے

Load Next Story