ارلنگ ہالینڈ نے اپنی 26ویں سالگرہ کیسے منائی؟ فٹبالر کا مداحوں کیلئے خصوصی پیغام
ناروے اور مانچسٹر سٹی کے اسٹار فٹبالر ارلنگ ہالینڈ نے دوستوں اور گرل فرینڈ کے ہمراہ اپنی سالگرہ کا جشن منایا۔
ہالینڈ نے اپنی گرل فرینڈ ازابیل ہوگسینگ جوہانسن اور قریبی دوستوں کے ہمراہ ایک یاٹ پر اپنی چھبسویں سالگرہ منائی۔
بعد ازاں وہ ایک ڈے کلب پہنچے جہاں انہیں ڈی جے بوتھ پر موسیقی سے لطف اندوز ہوتے دیکھا گیا۔
ہالینڈ کی گرل فرینڈ ازابیل جوہانسن نے بھی سوشل میڈیا پر انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی، جس پر اسٹار فٹبالر نے مختصر جواب دیتے ہوئے صرف ’نائس‘ (اچھا ہے) لکھا، جو مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
واضح رہے کہ ارلنگ ہالینڈ اور ازابیل جوہانسن کئی برسوں سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں اور 2024 میں ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔
ارلنگ ہالینڈ نے 2026 فیفا ورلڈ کپ میں ناروے کی نمائندگی کرتے ہوئے شاندار کھیل پیش کیا اور اپنی ٹیم کو کوارٹر فائنل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا، جہاں ناروے کو انگلینڈ کے ہاتھوں 2-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ورلڈ کپ کے بعد اب ہالینڈ کی توجہ دوبارہ مانچسٹر سٹی کی جانب سے آئندہ سیزن کی تیاریوں پر مرکوز ہے، جہاں اگلے ماہ ٹیم کے میچز شیڈول ہیں۔