کالاشاہ کاکو میں چار سالوں نے تشدد کرکے بہنوئی کو مار ڈالا
لاہور کے قریب کالاشاہ کاکو کے علاقے دھروڑ ہند میں چار سالوں نے مبینہ تشدد کرکے اپنے بہنوئی کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت ظفر کے نام سے ہوئی ہے جو پانچ بیٹیوں اور تین بیٹوں کا باپ تھا۔
واقعے کے بعد مقتول کے ورثاء نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ٹی ایچ کیو اسپتال میں احتجاج کیا۔ مظاہرین نے حکومت سے فوری انصاف کی فراہمی اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
ورثاء کا کہنا تھا کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے بھی نوٹس لینے کی اپیل کی۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد ہی انہیں قانون کی گرفت میں لے لیا جائے گا۔