وزیر خزانہ کی یو ایس انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ فنانس کارپوریشن کے نمائندوں سے ملاقات

وزیرِ خزانہ  نے کہا مندرجہ بالا شعبہ جات پر ڈی ایف سی کی توجہ حکومت پاکستان کی ترقیاتی ترجیحات سے مطابقت رکھتی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگ زیب نے یو ایس انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ فنانس کارپوریشن (ڈی ایف سی) کے نمائندوں سے ملاقات کی۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ توانائی، آئی ٹی، انفراسٹرکچر، معدنیات خوراک اور زراعت جیسے ترجیحی شعبہ جات میں ڈی ایف سی کے بھرپور تعاون کے خواہاں ہیں۔

ڈی ایف سی کی جانب سے بندرگاہوں، ٹیلی کمیونیکیشن، آئی ٹی، توانائی، معدنیات، دواسازی، مینوفیکچرنگ، اور سپلائی چین کی بہتری جیسے اہم شعبہ جات پر خصوصی  توجہ کا خیر مقدم کیا گیا۔

وزیرِ خزانہ  نے کہا کہ مندرجہ بالا شعبہ جات پر ڈی ایف سی کی توجہ حکومت پاکستان کی ترقیاتی ترجیحات سے مطابقت رکھتی ہے۔

وزیر خزانہ نے ڈی ایف سی کی ٹیم کو پاکستان کا دورہ کرنے، قابل عمل منصوبوں کی نشاندہی کرنے اور اس حوالے سے متعلقہ شراکت داروں کے ساتھ بزنس پلان بنانے کی دعوت دی۔

Load Next Story