موبائل صارفین کیلیے بُری خبر، کمپنیوں نے پیکجز کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا

پی ٹی اے کی مںظوری کے بعد کمپنیوں نے 500 روپے تک اضافہ کیا ہے، تفصیلات ویب سائٹ پر جاری

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)کی منظوری سے موبائل کمپنیوں نے کال اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق موبائل پیکجز کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر 19 سے 33 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ ماہانہ کال اور ڈیٹا پیکجز 500 روپے تک مہنگے کر دیے گئے۔

اسی طرح 15 روزہ کال اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں 300 روپے تک اضافہ ہوا، جبکہ ہفتہ وار ہائبرڈ پیکجز 130 روپے تک مہنگے کر دیے گئے۔

اس کے علاوہ کمپنیز نے تین روزہ موبائل پیکجز کی قیمتوں میں 21 روپے تک، دو روزہ پیکجز میں 20 روپے تک اور ایک روزہ ہائبرڈ پیکجز میں 5 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

پی ٹی اے کی ویب سائٹ پر 15 ہائبرڈ اور ڈیٹا اونلی پیکجز کی نئی ٹیرف شیٹس جاری کر دی گئی ہیں۔

نئی ٹیرف شیٹس میں موبائل کمپنیوں کے موجودہ پیکجز کی قیمتیں، سہ ماہی نرخ، مدت اور صارفین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کی مکمل تفصیلات بھی شامل ہیں۔

Load Next Story