دھرندھر سے شہرت پانے والی اداکارہ عائشہ خان گرفتار، ویڈیو وائرل

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکار اداکارہ کو زبردستی پولیس وین میں بٹھا رہے ہیں

فلم ’دھرندھر‘ سے شہرت پانے والی بالی ووڈ اداکارہ عائشہ خان کو تعلیمی اصلاحات کے حق میں ہونے والے احتجاج میں شرکت کی کوشش کے دوران پولیس نے حراست میں لے لیا، جبکہ اس کارروائی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عائشہ خان ممبئی میں طلبا کی جانب سے تعلیمی اصلاحات اور کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے پہنچی تھیں، جہاں پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکار اداکارہ کو زبردستی پولیس وین میں بٹھا رہے ہیں۔

عائشہ خان نے اپنی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہوں نے نہ کوئی نعرہ لگایا تھا اور نہ ہی کوئی تقریر کی تھی، اس کے باوجود انہیں حراست میں لے لیا گیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اسی دوران تقریباً 15 پولیس اہلکاروں نے انہیں اور ان کی دونوں ساتھیوں کو گھیر لیا اور پولیس وین میں بیٹھنے کا حکم دیا۔ انہوں نے متعدد بار پوچھا کہ انہیں کس بنیاد پر حراست میں لیا جا رہا ہے، لیکن کسی اہلکار نے انہیں کوئی واضح جواب نہیں دیا۔

Load Next Story