تھلاپتی وجے کی الوداعی فلم ’جانا نائگن‘ نے ریلیز ہونے سے پہلے ہی 50 کروڑ کما لیے
تھلاپتی وجے کی بطور اداکار آخری فلم ’جانا نائگن‘ نے ریلیز سے قبل ہی باکس آفس پر زبردست آغاز کرتے ہوئے افتتاحی ویک اینڈ کے لیے تقریباً 50 کروڑ روپے کی ایڈوانس بکنگ حاصل کر لی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم نے پہلے روز کی ایڈوانس بکنگ سے ہی تقریباً 30 کروڑ روپے جمع کیے، جن میں سے تمل ناڈو سے 18 سے 19 کروڑ اور کرناٹک سے تقریباً 7 سے 8 کروڑ روپے کی بکنگ ریکارڈ کی گئی۔
ایچ ونوت کی ہدایت کاری میں بننے والی اس سیاسی ایکشن فلم میں پوجا ہیگڑے، بوبی دیول، مامیتھا بائیجو، پرکاش راج، گوتم واسودیف مینن، نارائن اور پریامانی بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔