کرسٹوفر نولن نے ’اوڈیسی‘ کے سیٹ میں اگ بوٹس پر پابندی کیوں لگائی؟ حیران کن وجہ جانیے

انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ وہ سیٹ پر اداکاروں کو اگ بوٹس نہیں پہننے دیتے تھے

ہالی ووڈ کے معروف ڈائریکٹر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی فلم ’اوڈیسی‘ کے سیٹ پر اداکاروں کو اگ بوٹس نہیں پہننے دیتے تھے۔

سی بی ایس مارننگ میں گیل کنگ سے گفتگو کرتے ہوئے 55 سالہ کرسٹوفر نولن نے بتایا کہ وہ چاہتے تھے کہ اداکار مکمل طور پر اپنے کردار اور فلم کی دنیا میں رہیں۔

کرسٹوفر نولن کے مطابق اگ بوٹس جدید دور کی علامت بن چکے ہیں اور انہیں دیکھ کر اداکار اور عملہ فلم کے ماحول سے باہر آجاتے ہیں۔

کرسٹوفر نولن نے واضح کیا کہ ان کا مقصد اگ بوٹس پر تنقید کرنا نہیں بلکہ فلم سیٹ پر اس کا استعمال ہے جس سے اداکاروں کا دیہان بٹ سکتا ہے۔

Load Next Story