روس میں بلی جیل میں منشیات اسمگلنگ کرتے ہوئے پکڑی گئی
روس میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک بلی کو جیل کے اندر منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کے دوران پکڑ لیا گیا۔
روسی حکام کے مطابق جیل کے قریب مشتبہ نقل و حرکت کے دوران ایک بلی کو قابو میں لیا گیا، جس کے جسم کے ساتھ ایک پیکٹ بندھا ہوا تھا۔
تلاشی لینے پر اس میں مبینہ طور پر منشیات اور دیگر ممنوعہ اشیا برآمد ہوئیں، جنہیں جیل کے اندر پہنچانے کی کوشش کی جا رہی تھی۔
Russian prison authorities intercepted a cat used to smuggle drugs into a correctional facility in the Nizhny Novgorod region on July 21. Officers at Correctional Colony No. 17 found two homemade fabric collars containing narcotics attached to the animal. After the drugs were… pic.twitter.com/0TDDICtwNi
— TRT World (@trtworld) July 22, 2026
حکام کا کہنا ہے کہ بلی کو ممکنہ طور پر اس مقصد کے لیے تربیت دی گئی تھی یا اسے خوراک کے ذریعے مخصوص راستے پر جانے کا عادی بنایا گیا تھا۔ واقعے کے بعد منشیات اسمگلنگ کی کوشش کے الزام میں تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ اس میں ملوث افراد کا سراغ لگایا جا سکے۔
واضح رہے کہ اس نوعیت کے واقعات ماضی میں بھی بعض ممالک میں سامنے آ چکے ہیں، جہاں جیلوں میں ممنوعہ اشیا پہنچانے کے لیے جانوروں کو استعمال کرنے کی کوشش کی گئی۔ تاہم روس میں پیش آنے والا یہ واقعہ سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کر رہا ہے۔