کے ٹو ایئرویز کارگو طیارے حادثہ؛ رجسٹریشن اور ملکیت سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آگئیں
سرچ آپریشن ایک ماہ تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے
فوٹو: فائل
کراچی:
کے ٹو ایئر ویز کارگو طیارے حادثے کے معاملے پر طیارے کی رجسٹریشن اور ملکیت کے حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آگئیں۔
ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی میں طیارے کی رجسٹریشن 5 اپریل 2017 میں کی گئی۔
طیارے کے 78 فیصد شیئرز راجا طارق مجید 20 فیصد شیئر کاشف شہزاد اور عاصم معراج کے دو فیصد شیئرز کے مالک ہیں۔
کارگو طیارے کے عملے اور باقی ماندہ ملبے کی تلاش کا کام تاحال جاری ہے، سرچ آپریشن ایک ماہ تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔