آپریشن العزم؛ بلوچستان میں فورسز کی کارروائیوں میں ہلاک دہشتگردوں کی تعداد 13 ہوگئی
بلوچستان میں فورسز کی آپریشن العزم کے تحت کارروائیوں میں ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 13 ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن العزم کے تحت بلوچستان میں دہشت گردی کیخلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں اور اس دوران مستونگ کےعلاقے کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں فتنہ الخوارج کومسلسل تباہی کا سامنا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز کے آپریشن العزم میں اب تک ہلاک دہشتگردوں کی تعداد 13 ہوگئی ہے۔ کارروائی کے دوران فتنۃ الہندوستان کی متعدد کمین گاہوں کو تباہ کردیا گیا ہے۔
کامیاب آپریشن کے دوران اسلحہ، بارود اور آئی ای ڈی تیار کرنے کا مواد بھی برآمدکیا گیا ہے۔
سیکیورٹی فورسز کی موثر کارروائی میں فتنۃ الہندوستان کے متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی مصدقہ اطلاعات ہیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کاروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔