فلم ’دی ماسک‘ کے ڈائرکٹر چک رسل انتقال کر گئے
ہالی ووڈ کی مشہور فلم ’دی ماسک‘ کے ڈائرکٹر چک رسل 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔
چک رسل کی اہلیہ اور اداکارہ انیا زینے نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کا انتقال امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سین ڈیاگو کے قریب واقع اپنے گھر میں اچانک ہوا مگر تاحال موت کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بے ہوش شخص کی اطلاع پر مقامی فائر سروس اہلکار ان کی رہائش گاہ پہنچے اور ان کے اہلِ خانہ مزید تفصیلات جاننے کے لیے کیلیفورنیا روانہ ہوئے۔
چک رسل اپنے پیچھے اہلیہ، تین بچوں اور ایک بہن کو سوگوار چھوڑ گئے ہیں۔