جرمن انٹیلی جنس نے دفاعی کمپنیوں کو روس کی جاسوسی سرگرمیوں سے خبردار کردیا
جرمنی کی انٹیلی جنس سروس نے دفاعی اور سلامتی کے شعبوں کی کمپنیوں کو روس کی جانب سے جاسوس اور ممکنہ حملوں کے بڑھتے ہوئے خطرے سے خبردار کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دستاویز میں کہا گیا ہے کہ جرمن چانسلر فریڈرک مرز اور یوکرین کے صدر ولادمیر زیلنسکی کے درمیان تعاون کو گہرا کرنے کے مارچ کے معاہدے کے بعد خطرے کی سطح بلند ہے۔
خفیہ ایجنسیاں روس کی وزارت دفاع کی طرف سے جرمن کمپنیوں کی فہرست کی حالیہ اشاعت کو اس معاہدے کے ردعمل کے طور پر دیکھ رہی ہیں۔
جرمن انٹیلی جنس نے اس بات پر زور دیا کہ روسی ریاستی ایجنسیاں اور ان کے ایجنٹ فوجی انفراسٹرکچر اور متعلقہ کاروبار کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
انٹیلی جنس ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں روسی نیٹ ورکس کی سرگرمیوں کی طرف بھی توجہ مبذول کروائی جو روسی دفاعی صنعت کے لیے مغربی ٹیکنالوجیز حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔