پشاور: مبینہ پولیس مقابلے میں بدنام زمانہ ٹک ٹاکر ہلاک
پشاور کے تھانہ کوتوالی کی حدود میں پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب ٹک ٹاکر فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق کوتوالی میں اسنیچنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان نے پولیس پر باارادہ قتل فائرنگ کر دی۔
ملزمان کی فائرنگ سے رائیڈر اسکواڈ کا پولیس اہلکار حیدر علی شاہ زخمی ہو گیا، فائرنگ کے تبادلے کے دوران اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے بدنام زمانہ منشیات فروش، گنڈہ گیر اور راہزن ماصل عرف ماصلے* ولد شیر بہادر سکنہ قاضی خیلان ہلاک ہو گیا۔
ہلاک ہونے والا ملزم متعدد مقدمات میں مطلوب اور ملوث تھا۔ملزم درج ذیل مقدمات میں مطلوب اور ملوث تھا
مقدمہ علت 148 مورخہ سال22 جرم control of Norcotice تھانہ کوتوالی، مقدمہ علت 27 مورخہ سال24 جرم 11CNSA تھانہ کوتوالی، مقدمہ علت 316 سال 20 جرم .34(ii)337Aکوتوالی، مقدمہ علت نمبر 88 سال 20 جرم 34(ii)337A کوتوالی مقدمہ علت 324 سال 25 جرم 15AA تھانہ کوتوالی، مقدمہ علت737 سال 25 جرم 15AA تھانہ چمکنی، مقدمہ علت نمبر 567 سال 25 جرم 11BNCNSA تھانہ کوتوالی، مقدمہ علت نمبر 1189 سال 25 جرم 377،506 child protection and welfare میں مطلوب اور ملوث تھا۔
فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔