پہلا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

دونوں ٹیمیں سیریز کا فاتحانہ آغاز کرنے کے لیے پرعزم ہیں

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں میزبان ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

یہ میچ ٹرینیڈاڈ کی برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کھیلا جا رہا ہے اور اس گراؤنڈ کی تاریخ میں یہ پہلا ٹیسٹ میچ ہے۔

پاکستانی ٹیم کی جانب سے 33 سالہ بائیں ہاتھ کے اسپنر علی عثمان ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کر رہے ہیں جو پہلی مرتبہ قومی ٹیم کی ٹیسٹ کیپ حاصل کر کے میدان میں اترے ہیں۔

دونوں ٹیمیں سیریز کا فاتحانہ آغاز کرنے کے لیے پرعزم ہیں جبکہ پاکستان کو اپنے نئے اسپنر علی عثمان سے عمدہ کارکردگی کی امید ہے۔

 

Load Next Story