افغان طالبان رجیم میں انسانی حقوق کی پامالیوں  پر عالمی آوازیں  تیز

افغان عوام کو طبی سہولیات کی کمی کے باعث  شدید مشکلات کا سامنا ہے

افغانستان میں طالبان رجیم کی ناقص پالیسیوں نے افغان عوام  کے مستقبل کو بھی  تاریک بنا دیا۔

طالبان کے اقتدار کے پانچ سال بعد بھی افغانستان سنگین انسانی  بحران کا سامنا کر رہا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق طالبان رجیم  نے افغان خواتین کی تعلیم، نقل و حرکت اور آزادی محدود کر دی ہے۔ افغان طالبان  رجیم میں بھوک کا بحران لاکھوں افغانوں کو متاثر کر رہا ہے۔

سابق امریکی خصوصی نمائندہ برائے افغان خواتین اور انسانی حقوق رینا امیری کے مطابق طالبان  رجیم کی سخت گیر پالیسیوں نے افغانستان میں انسانی حقوق کے بحران کو مزید بڑھایا ہے۔

Load Next Story