ایل ایل بی 4 سالہ کورس گائیڈ لائن کے حوالے سے لیٹر سوشل میڈیا پر وائرل ، ایچ ای سی کا اہم بیان

کسی قسم کی درست اور مستند معلومات کے لئے ایچ ای سی کی ویب سائیٹ اور مصدقہ سوشل میڈیا ویب سائٹس سے رجوع کریں

ایل ایل بی 4 سالہ کورس گائیڈ لائن کے حوالے سے لیٹر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ایچ ای سی کا اہم بیان سامنے آگیا۔

ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ایل ایل بی چارسالہ کورس گائیڈ لائن کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے لیٹر کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے نہیں جاری کیا گیا۔

 

ایچ ای سی کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے کہا کہ یہ لیٹر جعلی ہے، کمیشن طالب علموں، جامعات اور عوام کو ہدایت کرتا ہے کہ وہ اس جعلی خط پر اعتبار نہ کریں اور اس خط کو نہ پھیلائیں۔

بیان کے مطابق کسی قسم کی درست اور مستند معلومات کے لئے ایچ ای سی کی ویب سائیٹ اور مصدقہ سوشل میڈیا ویب سائٹس سے رجوع کریں۔

 

Load Next Story