ہرنائی کے پہاڑی علاقے میں نامعلوم افراد نے ٹیلی کمیونیکیشن ٹاور دھماکے سے اڑادیا

ٹیلی کمیونیکیشن ٹاور کو تباہ کرنے کی وجہ سے پی ٹی سی ایل ، ڈی ایس ایل انٹرنیٹ سسٹم معطل ہوگئیں

بلوچستان کے ضعل ہرنائی کے پہاڑی علاقے پان غر میں نامعلوم افراد نے ٹیلی کمیونیکیشن ٹاور دھماکے سے اڑادیا۔

پولیس  نے کہا کہ ٹیلی کمیونیکیشن ٹاور کو تباہ کرنے کی وجہ سے پی ٹی سی ایل ، ڈی ایس ایل انٹرنیٹ سسٹم معطل ہوگئیں،  ہرنائی سنجاوی روڈ زندہ پیر کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے ناکہ بندی کی گئی۔

پولیس نے کہا کہ  نامعلوم مسلح افراد نے ہرنائی سنجاوی روڈ پر پولیس تھانہ کی عمارت کو دھماکہ خیز مواد سے نقصان پہنچایا تاہم اس وقت پولیس تھانہ میں پولیس اہلکار موجود نہیں تھے۔

Load Next Story