آزاد جموں و کشمیر میں عام انتخابات 2026 کی گہما گہمی اپنے عروج پر پہنچ گئی

انتخابی میدان میں نوجوان امیدواروں کی بھرپور شرکت نے سیاسی فضا کو مزید متحرک بنا دیا

مظفرآباد:

آزاد جموں و کشمیر میں عام انتخابات 2026 کی گہما گہمی اپنے عروج پر پہنچ گئی۔

انتخابی میدان میں نوجوان امیدواروں کی بھرپور شرکت نے سیاسی فضا کو مزید متحرک بنا دیا ہے۔ مبصرین کے مطابق نوجوانوں کی بڑھتی ہوئی شمولیت کو آزاد جموں و کشمیر کی سیاست کے لیے خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔

نوجوان امیدواروں کا کہنا ہے کہ ان کا الیکشن میں حصہ لینا ایک جدید وژن، شفاف طرزِ حکمرانی اور عوامی مسائل کے مؤثر حل کی جانب اہم قدم ہے۔ ان کے مطابق جمہوریت کی مضبوطی کے لیے عوام کی بھرپور انتخابی شرکت ناگزیر ہے، اس لیے شہریوں کو چاہیے کہ وہ اپنے ووٹ کا حق ضرور استعمال کریں۔

امیدواروں نے مزید کہا کہ ووٹ ایک آئینی اور جمہوری طاقت ہے، جس کے ذریعے ہی حقیقی عوامی نمائندوں کا انتخاب ممکن ہوتا ہے۔ ان کا مؤقف ہے کہ عوامی مسائل کا مؤثر حل صرف انہی نمائندوں کے ذریعے ممکن ہے جو عوام کے اعتماد سے منتخب ہوں۔

نوجوان امیدواروں کے مطابق عوام کا منتخب نمائندہ ہی حقیقی جمہوریت کا علمبردار اور عوامی حقوق کا محافظ ہوتا ہے۔ انتخابی میدان میں نوجوانوں کی بڑھتی ہوئی نمائندگی نہ صرف سیاسی عمل میں عوامی دلچسپی کو ظاہر کرتی ہے بلکہ یہ جمہوری شعور میں اضافے کی بھی عکاس ہے۔

Load Next Story